حمدِ باریِ تعالیٰ
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
وہی رکھتا ہے حاجتوں کا خیال
پُورے کرتا ہے جو ہمارے سوال
ہم کو یہ زندگی عطا کردی
اور مد٘ت یہ خوش نما کردی
بخش دی اُس نے ہم کو صِحَت بھی
کی عطا ایک ایک نعمت بھی
دے دیا ہے مثالی عقل و شعور
خیر اپنائیں ، شر سے ہم ہوں دُور
سختیوں سے ہمیں بچاتا ہے
اور حفاظت میں اپنی لاتا ہے
ہو اگر کوئی ہم کو بیماری
بخشتا ہے ہمیں شفا وہ ہی
کیسے ہو اُس کی نعمتوں کا شمار
ہم ہیں اُس کے ہمیشہ شُکرگزار
ہم کو اُس سے بہت محبت ہے
یہ بھی دراصل اُس کی رحمت ہے
خیر کوئی ہو تو اُسی کے لیے
شر سے دُوری ہو تو اُسی کے لیے
Facebook Comments

