عبدالقادر
جھلک تو دیکھو ہمارے گھر کی، یہاں ہیں نانی ، یہاں ہیں تائی |
………………… |
ہمارے ماں باپ اور چچا ہیں،یہاں ہیں بہنیں، یہاں ہیں بھائی |
|
………………… |
ہمارا گھر ہے حسین گلشن، خوشی کی کلیاں کھلی ہوئی ہیں |
|
وفا کی خوشبو بسی ہوئی ہے، ہوئی نہ ہو گی یہاں لڑائی |
ہمارے ابو کی دیکھو عظمت،ہر ایک کرتا ہے ان کی عزت |
………………… |
نظر میں ان کی ہیں سب برابر ، انہیں سے ملتی ہے رہنمائی |
|
………………… |
کما رہے ہیں حلال روزی ، بنا دیا ہے ہمیں نمازی |
|
انہیں سے گھر میں ہے خیر و برکت، کسی کی کرتے نہیں برائی |
ہماری امی ہیں نیک سیرت ، ہمیں ملی ہے انہیں سے راحت |
………………… |
سدا کچن میں ہے کام اُن کا، پکا رہی ہیں چکن فرائی |
|
………………… |
لبوں پہ اُن کے سدا تبسم، زبان اُن کی ہے خوب شیریں |
|
نہیں ہے کاموں سے اُن کو فرصت، کبھی صفائی، کبھی سلائی |
ہمیں ہے اُن سے دلی محبت ، اُنہیں کے قدموں تلے ہے جنت |
………………… |
بڑی محبت سے پرورش کی، ہے اُن کی فطرت میں پارسائی |
|
………………… |
عجیب شے ہیں چچا ہمارے ، نہیں کسی کی سمجھ میں آئے |
|
لیے ہیں پیالے میں مرغ چھولے، اُسی میں ڈالی ہے رس ملائی |
جو موڈ ہو تو سنائیں نغمہ ، ٹھمک ٹھمک کر بجائیں طبلہ |
………………… |
گئے وہ اک روز چھت کے اوپر ، وہاں چچا نے پتنگ اُڑائی |
|
………………… |
مدد وہ امی کی کر رہے ہیں، توے پہ چمچہ چلا رہے ہیں |
|
سویرے اُٹھ کر چچا ہمارے، گلی کی کرتے ہیں خود صفائی |
وہ سیر کرنے گئے ہیں باہر، پہن کے بنیان اور لنگوٹی |
………………… |
بڑی سی پگڑی ہے سر کے اوپر، لٹک رہی ہے گلے سے ٹائی |
|
………………… |
بڑی ہیں سب سے ہماری نانی، سناتی ہیں وہ ہمیں کہانی |
|
زباں پہ ذکر خدا ہے جاری ، ٹھکانا اُن کا ہے چارپائی |
ڈکارتی ہیں ہماری تائی ، ہمیشہ پیتی ہیں وہ دوائی |
………………… |
بڑا سا تکیہ ہے سر کے نیچے ، بدن کے اوپر ہے اک رضائی |
|
………………… |
بڑی بہن کا ہے نام رضیہ، وہ ناولوں کی بہت ہے رَسیا |
|
کشیدہ کاری میں ہے مہارت، مزے سے کھاتی ہے وہ مٹھائی |
بہن ثریا نے لایا گڈا ، بہن رُقیہ نے لائی گڑیا |
………………… |
سہیلیوں کو بلا کے شادی، خوشی سے دالان میں رَچائی |
|
………………… |
ہمارا انور ہے دس برس کا ، مصوری سے اُسے ہے رغبت |
|
بنا کے تصویر جب دکھائی، تو بھائی بہنوں سے دَاد پائی |
ہے سب سے چھوٹا میاں منور، مگر ہے تعلیم سے محبت |
………………… |
دوات لے کر وہ لکھ رہا تھا ، گرا دی کپڑوں پہ روشنائی |
|
………………… |
ذرا سا اپنا بھی حال کہہ دُوں، میں ایک کالج میں پڑھ رہا ہوں |
|
کتاب سے میری دوستی ہے، کبھی نہ چھوڑوں گا میں پڑھائی |
فرہنگ
گلشن:باغ، وفا:محبت، عظمت:بڑائی، راحت:سکھ،چین
تبسم:مسکراہٹ، شیریں:میٹھی، پارسائی:پاکیزگی،تقویٰ، شے:چیز
نغمہ:گیت، رَسیا:شوقین، مہارت:مشق،کمال، دالان:بڑا اور لمبا کمرہ
مصوری:تصویر بنانا، رغبت:شوق، داد:تعریف، روشنائی:سیاہی