برسات کا موسم
محمد الیاس نواز
جل تھل ہو گئیں گلیاں ساری | ٹپکتے ہوئے مکانات کا موسم | |
مٹی بھی اب مہک اُٹھی ہے | خوشبو کے احساسات کا موسم | |
ہوائیں ہیں بادلوں سے مخاطب | چلو کہ آیا برسات کا موسم | |
درختوں نے ہیں کپڑے بدلے | ہے سر سبز باغات کا موسم | |
کھیتوں میں بھی شادابی آئی | رب کے احسانات کا موسم | |
برکتوں کا نزول ہوا ہے | رحمت کی برسات کا موسم | |
قوس و قزح نے جھولا بنایا | قدرت کے کمالات کا موسم |
|ہنس نے جو اُڑان بھری ہے |
|شاعر کے خیالات کا موسم |
Facebook Comments