حمد باری تعالیٰ
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
کس کی رحمت ہے بیکَراں ہر دَم؟
کون ہم پر ہے مہرباں ہر دَم؟
کس نے پیدا کیا ہمیں کم زور؟
ہم تھے بے بس، مچاتے تھے بس شور
ڈالا ماں باپ کے دلوں میں پیار
جن کے احسانوں کا نہیں ہے شمار
ہم اگر پڑ گئے کبھی بیمار
وہ رہے بے قرار اور بیدار
ہم کو ماں باپ نے دیا ہے سُکھ
چاہے اس کے لیے اٹھائے دُکھ
پرورش کی، تو تربیت بھی دی
اور تعل٘م کو اہمیت بھی دی
اُن کی ہر اک دعا ہمارے لیے
پھیلی اُن کی رِدا ہمارے لیے
ہیں یہ ماں باپ پیارے رب کی عطا
دوسرا کوئی بھی نہیں اِن سا
رب نے بخشے کئی ہیں رشتہ دار
ہوتے ہیں ایک دوسرے پہ نثار
دادا ، دادی، چچا ہیں اور پھوپھی
نانا، نانی ہیں، ماموں، خالہ بھی
ان میں قائم ہے پُرخلوص الفت
سب ہیں آپس میں باعثِ رحمت
ہے محبت جہاں میں جتنی بھی
ہے جھلک صرف رب کی رحمت کی
Facebook Comments

