skip to Main Content

گوری خالہ

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
ہم سب کی ہیں گوری خالہ
دیں یہ میٹھی لوری خالہ
بریانی ان سے پکوالو
چاہو تو حلوہ بنوالو
کیک بناتی ہیں یہ مزے کا
ہر اک چاہے، کھالے پورا
ماہر ہیں کپڑے سینے میں
اک دن میں جوڑا سی کر دیں
سوئیٹر بھی یہ بُن لیتی ہیں
چاول بھی یہ چُن لیتی ہیں
کاڑھیں گُل بُوٹے کپڑوں پر
پالش یہ کردیں جوتوں پر
کپڑے دھونے پر جو آئیں
سب کپڑے چم چم چمکائیں
روز سنائیں ایک کہانی
کوئی نئی تو کوئی پرانی
بچوں کو ہے الفت ان سے
سب پاتے ہیں شفقت ان سے
بچوں کو قرآن پڑھائیں
ڈھیر دعائیں لیتی جائیں
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top