چڑیا
محمد الیاس نواز
روشن دان کے رستے اک دن | کمر ے میں گھس آئی چڑیا | |
آئینے کے جب سامنے آئی | اُس نے اور دکھائی چڑیا | |
دیکھ کے وہ تو ششدر رہ گئی | اور کہاں سے آئی چڑیا | |
طیش میں پاگل ہو گئی وہ | غصے میں بھنائی چڑیا | |
چونچیں مار کے ہانپ گئی وہ | آئینے سے کر لڑائی چڑیا | |
اصل میں ا سکا عکس تھا وہ تو | بات سمجھ نہ پائی چڑیا | |
مجھ کو اس پر رحم جو آیا | میں نے پھر سے اڑائی چڑیا | |
چھت کی جانب گئی جو اُڑ کر | پنکھے سے ٹکرائی چڑیا | |
زخمی ہو کر باہر نکلی | درد سے چلائی چڑیا | |
پٹی کرانے گئی وہ شاید | پھر وہ نظر نہ آئی چڑیا |
چڑیوں نے یہ نظم سنی تو |
انہیں بہت یاد آئی چڑیا |
Facebook Comments