ٹِلّو خان
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
بچّے سُن لیں اک اعلان
یہ ہیں سب کے ٹِلّو خان
ماہر ہیں یہ میتھ میں لیکن
اور مضامیں میں حیران
دوڑ لگاتے ہیں یہ فوراً
ملتے ہی کوئی میدان
ضد پر آجائیں تو مشکل
سمجھائیں تو جائیں مان
بھائی سے اکثر لڑنے میں
یہ ہو جاتے ہیں ہَلکان
آنکھوں میں شوخی رہتی ہے
اور لبوں پر ہو مُسکان
پیزا ، برگر بھی کھاتے ہیں
شوق سے لیکن کھائیں نان
پڑھیں نمازیں ساری لیکن
یاد دلائیں امّی جان
اللہ تعالیٰ کرے حفاظت
دُور رہے تم سے شیطان
اللہ تم کو بخشے جنّت
بن جاؤ اچّھے انسان
Facebook Comments

