skip to Main Content

جان کی تسکین بیٹی

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
جان کی تسکیں ہے بیٹی فارحہ
آنکھ کی ٹھنڈک بھی لائی فارحہ
ہے بڑی سب بھائی بہنوں میں مگر
کچھ ذرا لگتی ہے چھوٹی فارحہ
چھوٹی تھی نانا کی گودوں میں پلی
ہے جبھی نانا کو پیاری فارحہ
ماہ رمضاں میں رکھے روزے تمام
روز قراں بھی تھی پڑھتی فارحہ
لکھ دیا مضمون انگریزی میں ایک
اچھا ہوتا اور لکھتی فارحہ
پہلے تو پڑھنے میں آگے تھی بہت
اب ذرا کچھ پیچھے رہ گئی فارحہ
کہتے ہیں چائے بنا لیتی ہے خود
کب بنے گی گول روٹی فارحہ؟
خانداں کا نام تم روشن کرو
پاؤ تم بھی شادمانی فارحہ
رب تمہیں اپنی رضا بخشے سدا
سب نے مل کر یہ دعا کی فارحہ
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top