skip to Main Content

بھائی ابراہیم

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔۔
نام آتا ہے ان کا الف سے
آخر میں آتی ہے میم
یہ ہیں بھائی ابراہیم
نام ان کا وجہِ تکریم
باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں
بڑوں کی کرتے ہیں تعظیم
پھپھو کے بچے جب آئیں
بن جاتی ہے ان کی ٹیم
پھلوں میں ہیں تربوز کے رسیا
ساتھ میں ہو اک آئس کریم
کھیل کود ہے اپنی جگہ پر
اپنی جگہ پر ہے تعلیم
اردو کوئی غلط جو بولے
کرتے ہیں فوراً ترمیم
گر غلطی خود سے ہوجائے
کرہی لیتے ہیں تسلیم
اچھی اچھی باتیں کرنا
ان کی باتوں کا ہے تھیم
گندے بچوں سے بچتے ہیں
اچھے بچے ان کے ندیم
مشکل الفاظ کے معنی:
تکریم : عزت ، ادب
تعظیم : ادب کرنا، عزت کرنا ،
رَسیا: پسند کرنے والا
ترمیم: تبدیلی
تسلیم : مان لینا
تھیم : ( theme) موضوع، جس پر توجہ ہو
ندیم : دوست
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top