skip to Main Content

یوسف بھائی

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
ایک ہیں اپنے یوسف بھائی
کھاتے ہیں وہ خوب مٹھائی
بھائی سے ان کی ہوجاتی ہے
چھوٹی سی باتوں پہ لڑائی
گنتی جب بھی ان سے پوچھی
فرفر گنتی ہمیں سنائی
ماموں تو ہیں ان کے بہت سے
لیکن ہیں بس ایک ہی تائی
اوپر چڑھنے میں ہیں ماہر
چیز ملی جو جھٹ سے اٹھائی
شربت سے بھی ہے دلچسپی
بھائے زیادہ دودھ ملائی
موڈ شرارت کا لگتا ہے
چہرے پر شوخی ہے چھائی
کریں شرارت جب بھی زیادہ
پھر ہوتی ہے خوب پٹائی
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top