یہ ہیں بچوں کے سالار
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
اپنے بیٹے ہیں عمار
عمر برس تقریباً چار
پڑھنے لکھنے میں ہیں ماہر
رہتے ہیں ہر دم ہشیار
کھیل کود میں دل لگتا ہے
اور شرارت پر تیار
لڑنے کا بھی شوق بہت ہے
یہ بچوں کے ہیں سالار
دیکھیں تو ان کا ہتھیار
تکیے سے کرتے ہیں وار
دن میں تو کچھ سو جاتے ہیں
رات میں رہتے ہیں بیدار
گھر میں چلاتے ہیں یہ سائیکل
جی چاہے تو موٹر کار
“نن نن” بولیں تو مطلب ہے
بابا کی اچھی سی کار
رنگ برنگے ڈبے لے کر
خود ہی بناتے ہیں مینار
گھر میں چیزیں کھو جانے میں
ہوتا ہے ان کا کردار
Facebook Comments

