skip to Main Content

اسکاؤٹ بن جاؤں گا

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
اپنی دُھن کا پکا ہوں
قول کا اپنے سچا ہوں
بن جاؤں گا با کردار
سب کو ہوگا مجھ سے پیار
میں ہوں گا فرماں بردار
اور مدد کو بھی تیار
گرمی ہو یا ہو سردی
پہنوں گا اجلی وردی
سیکھوں گا طبی امداد
آگ بجھانا ہوگا یاد
خیمہ جھٹ پٹ تانوں گا
کھانا خوب پکا لوں گا
پاک اور صاف رہوں گا میں
سچی بات کہوں گا میں
ہوں گا ہر پَل خوش اخلاق
پورا ہوگا ہر میثاق
ہوں گا توانا اور دلیر
خطروں کو کردوں گا زیر
ذمہ دار بنوں گا میں
ڈھیر دعائیں لوں گا میں
ہر اک خوبی پاؤں گا
اسکاؤٹ بن جاؤں گا
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top