موسیٰ علیہ السلام کی دعأ
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي ﴿٢٥﴾
وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي﴿٢٦﴾
وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي﴿٢٧﴾
يَفْقَهُوا قَوْلِي ﴿٢٨﴾
وَاجْعَل لِّي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي ﴿٢٩﴾ هَارُونَ أَخِي ﴿٣٠﴾
اشْدُدْ بِهِ أَزْرِي ﴿٣١﴾
وَأَشْرِكْهُ فِي أَمْرِي ﴿٣٢﴾
كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيرًا ﴿٣٣﴾
وَنَذْكُرَكَ كَثِيرًا ﴿٣٤﴾
إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرًا ﴿٣٥﴾
موسیٰؑ نے عرض کیا ” پروردگار، میرا سینہ کھول دے (۲۵)
اور میرے کام کو میرے لیے آسان کر دے (۲۶)
اور میری زبان کی گرہ سُلجھا دے (۲۷)
تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں (۲۸)
اور میرے لیے میرے اپنے کنبے سے ایک وزیر مقرر کر دے (۲۹)
ہارونؑ، جو میرا بھائی ہے (۳۰)
اُس کے ذریعہ سے میرا ہاتھ مضبُوط کر (۳۱)
اور اس کو میرے کام میں شریک کر دے (۳۲)
تاکہ ہم خوب تیری پاکی بیان کریں (۳۳)
اور خوب تیرا چرچا کریں (۳۴)
تو ہمیشہ ہمارے حال پر نگران رہا ہے” (۳۵)
(طہٰ: ۲۵۔۳۵)