مسٹر ٹالم ٹول
ادیب سمیع چمن
جسم ہے جن کا بالکل ڈھول |
جیسے بس کا ٹائر گول |
گھر ہے ان کا پنجرہ پول |
یہ ہیں مسٹر ٹالم ٹول |
کھاتے ہیں یہ مرغی انڈہ |
مانگو تو یہ ماریں ڈنڈہ |
نیت ہے ان کی ڈانوں ڈول |
یہ ہیں مسٹر ٹالم ٹول |
سیر یہ کرنے جب بھی جائیں |
رکشا ، بس والے گھبرائیں |
آدمی ہیں یا ہاتھی ڈول |
یہ ہیں مسٹر ٹالم ٹول |
پیسے جب ان کو مل جائیں |
سارے گھر میں شور مچائیں |
ہوٹل جائیں میٹرو پول |
یہ ہیں مسٹر ٹالم ٹول |
Facebook Comments