حسن البناء شہید
کتنا خوبصورت نام ہے !! نام ہی نہیں جب آپ ان کے کارنامے پڑھیں گے تو بے اختیار پکار اٹھیں گے…. واقعی نام کے ساتھ ساتھ کردار بھی کتنا زبردست ہے۔
حسن البناءمصر کے ایک شہر محمودیہ میں اکتوبر 1906ءکو پیدا ہوئے۔ حسن نے اپنے والد سے ہی قرآن حفظ کیا۔ آپ نے مدرسہ اعدادیہ سے بقیہ تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لےے قاہرہ کے دارلعلوم (قاہرہ یونیورسٹی) میں داخلہ لیا۔ 21 سال کی عمر میں اسمعیلیہ میں مدرس ہوگئے۔ آپ نے دعوت تبلیغ کے لےے انوکھا راستہ اختیار کیا۔ آپ نے مسجدوں کے بجائے قہوہ خانوں میں لوگوں کو دین کی دعوت دی۔ جو زیادہ پر اثر ثابت ہوئی۔ آپ نے اپنے مدرسہ کے ہم عمر بچوں کو ملا کر ایک بزم قائم کی۔ جو نہ صرف مدرسہ میں نیکی کا پیغام پھیلاتی بلکہ محلہ کے لوگوں کو خطوط کے ذرےعے برائی سے بچنے اور اچھے کام کرنے کی تلقین کرتی۔
1928ءمیں اخوان المسلمون کی بنیاد رکھی۔ 1933ءتک اخوان کا کام اتنا بڑھا کہ آپ نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ حسن البناءنے حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست تحریک چلائی۔ جس پر اخوان المسلمون کو خلاف قانون قرار دے دیاگیا۔ 12 فروری 1949ءکو یہودی اور حکومتی کارندوں نے ایک سازش کے ذرےعے گولی مار کر آپ کو شہید کردیا اور یوں عالم اسلام کا یہ مجاہد بھی سرخرو ہوگیا۔