گول مسجد (طوبیٰ مسجد)
مسجد طوبیٰ پاکستان کے مشہور شہر کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں واقع ہے۔ اسے گول مسجد کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی چھت بغیر ستونوں کے بنی ہوئی ہے۔ اس مسجد کا گنبد دْنیا میں مسجدوں کا سب سے بڑا گنبد ہے۔ یہ مسجد خالص سفید رنگ کے سنگ مرمر سے بنی ہے۔ یہ گولائی میں تقریبا 72 میٹر یعنی 236 فٹ ہے۔ اس مسجد میں گنبد کے ساتھ ایک مینار بھی ہے۔ جس کی لمبائی 70 میٹر ہے۔ اس مسجد کا ڈیزائن ایک پاکستانی انجینئر ڈاکٹر بابر حامد چوہان نے بنایا تھا۔ مسجد طوبیٰ دْنیا کی اٹھارویں سب سے بڑی مسجد کہلاتی ہے۔ اس میں بیک وقت 5000 ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس مسجد میں آپ کو اپنی آواز گونجتی ہوئی محسوس ہوگی، یہی وجہ ہے کہ یہاں دوران نماز قرآت سْننے کا اپنا ہی لطف ہے۔
Facebook Comments