skip to Main Content

گپ٘ی انکل

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
گپ٘ی انکل نام ہے میرا
سچ نہ کہنا کام ہے میرا
بچوں میں مشہور بہت ہوں
چرچا صبح وشام ہے میرا
“شیر پکڑ کر کھایا میں نے”
سن لو یہ اِعلام ہے میرا
ہاتھی کو دَم بھر میں پٹخا
شہرہ ہر اک گام ہے میرا
اک انگلی سے ریل کو روکا
ایسا استحکام ہے میرا
کہتے ہیں پر لوگ بہت سے
ہر اک دعویٰ خام ہے میرا
اک دن جو بیمار پڑا میں
دُور ہوا آرام ہے میرا
سب نے سمجھا ، گپ ہے یہ بھی
اتنا ہی اکرام ہے میرا
کوئی نہ مجھ سے ملنے آیا
دکھ والا انجام ہے میرا
مشکل الفاظ کے معنی:
اِعلام: اعلان
گام : قدم
اِستِحکام: مضبوطی ، ہمت
خام : کچا، کم زور
اِکرام : عزت
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top