skip to Main Content

چھوٹا خرگوش

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
میں ہوں اک چھوٹا خرگوش
رہتا ہوں اکثر خاموش
گھاس مجھے مرغوب بہت ہے
ذائقہ اس کا خوب بہت ہے
دانت مرے بڑھتے رہتے ہیں
کھانے سے جھڑتے رہتے ہیں
گھر میرا دھرتی کے اندر
صاف اور ستھرا کتنا سندر
بِل میں بناتا ہوں میں کمرے
اور نکلنے کے کچھ رستے
جوں ہی خطرہ پاتا ہوں میں
جھٹ بِل میں چھپ جاتا ہوں میں
کھال مری ہے نرم ملائم
صاف اسے رکھتا ہوں دائم
صاف اور ستھرا رہتا ہوں میں
صاف رہیں سب، کہتا ہوں میں
لمبی جمپ لگاتا ہوں میں
دس فٹ آگے جاتا ہوں میں
اونچی جمپ لگاتا ہوں جب
میٹر اونچا ہوتا ہوں تب
کر تو سکتا ہوں تیراکی
کم ہے پر اس میں دلچسپی
سننے کی ہے اچھی طاقت
قدرت نے یہ بخشی نعمت
کان مجھے ٹھنڈا رکھتے ہیں
خود ہی گرمی وہ چکھتے ہیں
تنہائی سے اکتاتا ہوں
اور اکیلا گھبراتا ہوں
مشکل الفاظ کے معنی:
مرغوب: پسند
سندر: خوب صورت
دائم: ہمیشہ
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top