کارلو لورنزینی (Carlo Lorenzini)
کارلو لورینزینی (24 نومبر 1826۔ 26 اکتوبر 1890)، جو اپنے قلمی نام ’کارلو کولودی‘ سے زیادہ مشہور تھے۔وہ ایک اطالوی مصنف، مزاح نگار، اور صحافی تھے، جو اپنے ناول The Adventures of Pinocchioکے مصنف کی حیثیت سے بہت مشہور ہوئے۔
ان کی والدہ ایک درزن تھیں جبکہ والدباورچی تھے۔کارلو گھر کے بچوں میں سب سے بڑے تھے۔ ان کے دس بہن بھائی پیدا ہوئے جن میں سے سات کم عمری میں ہی انتقال کر گئے۔ ان کا زیادہ تر بچپن اپنے ننھیالی قصبے’کولودی‘ میں گزرا جہاں وہ اپنی نانی کے پاس رہا کرتے تھے۔ابتدائی تعلیم کے بعد انہیں ایک مذہبی ادارے میں داخل کروا دیا گیا مگر وہ چونکہ پادری نہیں بننا چاہتے تھے ، اس لیے انہوں نے فلورنس کے ایک کالج میں اپنے تعلیم کو جاری رکھا۔
1844ء میں انہوں نے کتابوں کی ایک دکان پر اطالوی مخطوطات کے ایک ممتاز ماہر’جوسیپ ایازی‘ کے نائب کے طور پر کام شروع کیا۔1948سے 1960کے دوران اطالوی آزادی کی جنگوں میں ٹسکن فوج میں بطور رضاکار خدمات انجام دیں۔
ایک عرصے تک اطالوی سیاست و صحافت میں سرگرم رہنے کے بعدوہ سیاست سے بیزار ہو کر بچوں کے ادب کی طرف آئے اور انہوں نے فرانسیسی پریوں کی کہانیوں کے اطالوی زبان میں تراجم کیے۔
26اکتوبر1890ء کو 63سال کی عمر میں اچانک کولودی کا فلورنس میں انتقال ہو گیااور انہیں فلورنس میں ہی دفن کیا گیا۔