بھانت بھانت کے بھالو
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
دیکھے ہوں گے آپ نے بھالو
سب کو مت کہیے گا کالو
آٹھ بڑی قسمیں ہیں ان کی
ساٹھ ممالک میں ہیں پھیلی
رب نے بنایا کسی کو چھوٹا
کوئی چھریرا، کوئی موٹا
کوئی بنایا بھورا بھورا
کوئی سفید کوئی ہے کالا
بھورا بھالو سب سے بڑا ہے
دس فیٹ اونچا جب وہ کھڑا ہے
کلو سات سو وزن ہے اس کا
مچھلی، پودے، پھل ہے کھاتا
سورج بھالو چھوٹا سب سے
دس انچوں کی اس کی زباں ہے
پھیرے زباں، کیڑوں کو چاٹے
کھالے شہد، نہیں بِھڑ کاٹے
ناک پہ جو ہوتی ہیں لکیریں
ہر بھالو کی ہوتی الگ ہیں
ریچھ اک برفانی کہلائے
سرما میں سو دن سو جائے
چشمہ بھالو نام اک پائے
جیسے کوئی چشمہ لگائے
آنکھوں پر پیلے حلقے ہیں
جو بالکل چشمہ لگتے ہیں
یاد رکھے یہ اپنے اڈے
ان پہ نشانی ڈالیں پنجے
لے جائے اس کو جو مداری
ناچ ہو بس پھر اس کا جاری
Facebook Comments

