skip to Main Content

حمدِ باری تعالیٰ

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
رب ہمارا ہے سب کا روزی رساں
نعمتیں جس کی سب پہ بے پایاں
سوچنے کو دماغ ہم کو دیا
جو کسی وقت بھی نہیں سوتا
دل بھی ہم کو عطا کیا ایسا
جس کو آرام ہی نہیں ملتا
پھیپھڑے سانس لینے کو ہیں دیے
دو عدد کردیے عطا گُردے
ہے نوازا ہمیں جگر سے بھی
جس کے بِن زندگی نہیں رہتی
آنکھیں دے کر کیا ہمیں بِینا
یہ نہ ہوتیں اگر تو کیا جینا
کان بخشے کہ سُن سکیں ہر بات
اچھی باتوں کے اچھے ہوں اثرات
ہاتھوں پیروں میں انگلیاں دی ہیں
حسبِ خواہش ہر ایک شے پکڑیں
جِلد ہم کو ہے دی بڑی حس٘اس
گویا تَن کا ہے قدرتی یہ لباس
مِل کے کرتے ہیں سارے کام اعضاء
باہمی ربط ان میں ہے گہرا
رب یہ توفیق کردے ہم کو عطا
ہم کریں دل سے تیرا شُکر ادا
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top