skip to Main Content

ببلو گبلو

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
ببلو گبلو ہیں دو بھائی
دونوں میں رہتی ہے لڑائی
سارا دن سوتے رہتے ہیں
رات میں شکوہ نیند نہ آئی
نیند نہ آئے تو شب بھر یہ
لیتے رہتے ہیں انگڑائی
ہاتھ نہیں یہ منہ پر رکھیں
جب بھی کوئی آئے جمائی
کھیل کو ہوجاتی ہے کافی
گھر ہی میں چھوٹی انگنائی
کھیل کود تو کم ہوتا ہے
ہوتی ہے بس ہاتھا پائی
دونوں جب اسکول میں پہنچے
بیزاری چہروں پر چھائی
کوئی سبق بھی یاد نہیں تھا
مرغے بن گئے مار بھی کھائی
روتے دھوتے گھر کو آئے
جب روزانہ ہوئی پٹائی
اب دونوں کی سمجھ میں آئی
محنت سے کرنا ہے پڑھائی
دھیان سے پڑھنا شروع کیا تب
ہر مشکل آسان بنائی
پڑھنے میں جب دل کو لگایا
ذہن میں ہر اک بات بٹھائی
نمبر ان کے اچھے آئے
سب نے ان سے کھائی مٹھائی
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top