skip to Main Content

بھائی کاشن

کلیم چغتائی
…..
نام تو ہے کاشان یقیناً
کہتے سب ہیں بھائی کاشن
بچوں کو دیتے رہتے ہیں
اچھا بننے کے یہ کاشن
چھوڑ چکے ہیں اپنا بچپن
ان کا اب آیا ہے لڑکپن
صاف اور ستھرے رہتے ہیں یہ
کپڑے ان کے دھوئے دھوبن
دانت ان کے ہیں خوب چمکتے
ان کو چمکاتا ہے منجن
یوں تو سارے پھل کھاتے ہیں
کوئی بچ نہ پائے جامن
پیٹ میں گڑبڑ گر ہو جائے
فوراً کھا لیتے ہیں چورن
سارے ان کے دوست پڑھاکو
کوئی نہیں ہے ان میں کودن
دوست ان کا ہر ملنے والا
ان کا کوئی نہیں ہے دشمن
کام آتے ہیں محتاجوں کے
ان کو دیتے ہیں اپنا دَھن
رب پر رکھتے ہیں یہ بھروسا
آئے نہ دل میں کوئی الجھن
رب سے مانگیں دل سے دعائیں
جب بھی کوئی آئے اَڑچن
مشکل الفاظ کے معنی:
کاشن (Caution): ہدایت، تاکید، خبردار کرنا
پڑھاکو: پڑھنے والا
کودن: بے وقوف، احمق
دَھن: مال و دولت ، روپیہ پیسہ
الجھن: پریشانی ، گھبراہٹ، بات سمجھ میں نہ آنا
اَڑچن: رکاوٹ
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top