بن یامین
قلمی نام بن یامین اور آپ کا اصل نام ’اسماعیل سعید صدیقی‘ ہے، آپ ۲۶؍ اکتوبر ۱۹۶۹ء کراچی میں پیدا ہوئے، بچوں کے لیے پہلی کہانی ۱۹۹۰ء میں ’آنکھ مچولی‘ میں لکھی اور رسالہ ساتھی کی مجلسِ ادارت سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ ’رسالہ ساتھی ‘اور’ آنکھ مچولی‘ کی طرف سے بہترین کہانی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، آج کل آپ نیو یارک (امریکا) میں قیام پذیرہیں اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ساتھی کے سالنامے کے لیے اُنھوں نے یہ کہانی ۲۵ سال کے وقفے کے بعد لکھی ہے۔
Facebook Comments