جوئیں مت پال
احمد حاطب صدیقی
| کہہ رہی تھی منال سے فریال | بال ہیں تیرے سر پہ یا کہ وبال | |
| جب یہ جھونٹے سنبھال سکتی نہیں | تو نے پا لا ہی کیوں ہے یہ جنجال | |
| کیوں اُگائیں یہ جھاڑیاں سر پر | جب نہیں ان کی پرورش کا خیال | |
| جا کے دیکھ آئینے میں اپنی شکل | ڈھونڈ ریڈ انڈین میں اپنی مثال | |
| اب جو آیا منال کو غصہ | مارے غصے کے ہو گیا مُنھ لال | |
| بولی: اے لمبے بالوں والی پری | تو بتا اِس میں کیا ہے تیرا کمال | |
| تجھ کو قدرت نے اپنی رحمت سے | گر ہیں بخشے یہ گھنگھریا لے بال | |
| دیکھ ! اِتنا غرور تو نہ دِکھا | تجھ پہ ٹوٹے نہ اُس کا قہر و وبال | |
| ہنس کے فریال نے کہا اُس سے | کچی باتیں ہیں دِل سے اِن کو نکال | |
| بال تجھ کو بھی ہیں اُسی نے دیے | کی مگر تو نے کوئی دیکھ نہ بھال | |
| ان کو اچھی طرح سے دھویا کر | بال گندے نہ رکھ ‘ جوئیں مت پال |
| تو بھی میری طرح سے ان کو سنْوار |
| ان میں اچھا سا کوئی ٹانِک ڈال |
Facebook Comments

