چڑیا
محمد الیاس نواز
| روشن دان کے رستے اک دن | کمر ے میں گھس آئی چڑیا | |
| آئینے کے جب سامنے آئی | اُس نے اور دکھائی چڑیا | |
| دیکھ کے وہ تو ششدر رہ گئی | اور کہاں سے آئی چڑیا | |
| طیش میں پاگل ہو گئی وہ | غصے میں بھنائی چڑیا | |
| چونچیں مار کے ہانپ گئی وہ | آئینے سے کر لڑائی چڑیا | |
| اصل میں ا سکا عکس تھا وہ تو | بات سمجھ نہ پائی چڑیا | |
| مجھ کو اس پر رحم جو آیا | میں نے پھر سے اڑائی چڑیا | |
| چھت کی جانب گئی جو اُڑ کر | پنکھے سے ٹکرائی چڑیا | |
| زخمی ہو کر باہر نکلی | درد سے چلائی چڑیا | |
| پٹی کرانے گئی وہ شاید | پھر وہ نظر نہ آئی چڑیا |
| چڑیوں نے یہ نظم سنی تو |
| انہیں بہت یاد آئی چڑیا |
Facebook Comments

