skip to Main Content
دنیا کی ساتویں بڑی مسجد ۔۔۔۔۔۔ مسجد حسن الثانی

دنیا کی ساتویں بڑی مسجد ۔۔۔۔۔۔ مسجد حسن الثانی

مسجد حسن الثانی مراکش کے شہر کاسابلانکا میں واقع ہے۔ مسجد میں ایک لاکھ پانچ ہزارنمازیوں کی گنجائش ہے۔یہ دنیا کی ساتویں بڑی مسجد ہے۔ اس کی تعمیر پر ۸۰ کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔ اس مسجد کا مینار دنیا کا سب سے بلند مینار ہے جس کی بلندی ۲۱۰ میٹر(۶۸۹ فٹ) ہے۔ اس مسجد کا نصف حصہ سمندر سے حاصل کی گئی زمین پر اور نصف حصہ بحر اوقیانوس کی سطح پر ہے۔ اس کے فرش کا ایک حصہ شیشے کا ہے جہاں سے سمندر کا پانی دکھائی دیتا ہے۔اسلامی فن تعمیر کے ساتھ ساتھ یہ مسجد کئی جدید سہولیات سے بھی مزین ہے جن میں زلزلے سے محفوظ ہونا، سردیوں میں فرش کا گرم ہونا، برقی دروازے اور ضرورت کے مطابق کھولنے یا بند کرنے کے قابل چھت شامل ہیں۔اس کا طرز تعمیر اسپین میں قائم الحمرا اور مسجد قرطبہ سے ملتا جلتا ہے۔ مسجد کے مینار سے سبز رنگ کی شعاع کا اخراج ہوتا ہے اور یہ شعاع بہت دور سے دیکھی جا سکتی ہے اور اس سے شہر کے رہنے والوں کو قبلے کی سمت کا اندازہ ہوتا ہے۔مسجد کے تعمیراتی کام کا آغاز ۱۲؍ جولائی ۱۹۸۶ء کو کیا گیا اور افتتاح۳۰؍ اگست ۱۹۹۳ء کو ہوا۔ مسجد کی تعمیر میں مراکش بھر کے ۶ ہزار ماہرین نے ۵ سال تک محنت کی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top