skip to Main Content
گرینڈ جامع مسجد ۔۔۔ بحریہ ٹاؤن

گرینڈ جامع مسجد ۔۔۔ بحریہ ٹاؤن

گرینڈ جامع مسجد، بحریہ ٹائون، لاہور پاکستان کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ ۵ دسمبر 2014کو باقاعدہ جمعے کی نماز سے مسجد عوام کے لیے کھول دی گئی۔ اس کے اندرونی حصے میں ۰۰۰،۵۲ نمازیوں اور جبکہ صحن، مرکزی ہال کے دالان کو ملا کر کل 70000 نمازی ایک وقت میں نماز ادا کر سکتے ہیں۔ اس کا فن تعمیر بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان اور شیخ زید مسجد سے متاثر ہے۔ اس کی تعمیر میں ۴ بلین سے زائد کی پاکستانی رقم خرچ ہوئی ہے۔ مسجد چار میناروں اور 60 چھوٹے اور ایک بڑے گنبد پر مشتمل ہے، ہر مینار کی اونچائی 165 فٹ ہے۔ اس کے علاوہ، مرکزی ہال کو ترکی سے بنوائے گئے قالینوں اور ایران سے منگوائے 50 فانوسوں سے سجایا گیا ہے۔ مسجد میں خواتین کے لیے الگ سے نماز کی جگہ مختص ہے جبکہ ایک اسکول اور اسلامی آرٹ گیلری بھی موجود ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top