امیدوار کا عملی مظاہرہ
ٹائپسٹ کی ملازمت کے لیے امیدوار کا انتخاب ہورہا تھا۔ ایک امیدوار سے انٹرویو کرنے والے نے پوچھا۔
انٹرویوور: ’’آپ ٹائپنگ کے علاوہ اور کیا کام جانتے ہیں؟‘‘
امید وار:’’ مذاق کرنا۔‘‘
انٹرویوور: ’’کیا آپ اس کا عملی مظاہرہ کرنا پسند کریں گے؟‘‘
امیدوار: ’’جی، کیوں نہیں‘‘
امید وار نے یہ کہا اور دفتر کے باہر آکر لائن لگا کر بیٹھنے والے دیگر امیدواروں سے کہا: ’’آپ سب جا سکتے ہیں کیونکہ میرا انتخاب کیا جا چکا ہے۔‘‘
Facebook Comments