skip to Main Content
سید جمال الدین افغانی

سید جمال الدین افغانی

آپ افغانستان کی ایک بستی سعد آباد میں سید صفدر کے گھر 1254 میں پیدا ہوئے۔ آٹھ سال کے تھے کہ امیر دوست محمد خاں نے اس کے والد کو کابل بلایا۔ جمال الدین نے دس سال کابل ہی میں تعلیم پائی۔
سید جمال الدین 1868 میں افغانستان سے رخصت ہو کر ہندوستان ہوتے ہوئے مصر چلے گئے۔
مصر میں سید جمال الدین جامعہ ازہر کے معلم مقرر ہوگئے۔ ان کے علم و فضل کی شہرت دور دور پھیلی۔ چوں کہ وہ آزادی کے علم بردار تھے اور مصر میں اس وقت برطانوی اثر بڑھ رہا تھا، اس لیے انگریزوں کی سازش سے سید جمال الدین مصر سے نکال دیے گئے۔ یہاں سے آپ استنبول پہنچے۔ ترکی کے وزیر نے بڑی آئو بھگ کی اور سید صاحب کی شہرت تمام ملک میں پھیل گئی۔ شیخ الاسلام کو حسد ہوا اور اس نے سازش کرکے ان کو ترکی سے نکلوادیا۔ چنانچہ جمال الدین پھر مصر پہنچ گئے وزیر اعظم ریاض پاشا نے ان کا وظیفہ مقرر کردیا۔ سات برس مصر میں رہے اور مصریوں کی تعلیم اور بیداری میں سرگرم حصہ لیا۔ آخر انگریزوں کی سازش سے پھر نکالے گئے اور ہندوستان آکر حیدرآباد میں مقیم ہوئے لیکن یہاں بھی انہیں چین نہ لینے دیا گیا اور انگریزوں نے انہیں حیدرآباد سے کلکتہ پہنچادیا۔
اسلامی ملکوں میں آزادی کی جو تحریکیں پیدا ہوئیں ان سب کا سر چشمہ سید جمال الدین افغانی ہی کی ذات تھی، ان کی خواہش تھی کہ مسلمان ملک متحد ہو کر مغرب کے استعمار سے آزاد ہوجائیں اور جہالت اور بد حالی سے نجات حاصل کرلیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top