ششیر شاہ سوری
مغلوں کے زمانے سے پہلے بہلول لودھی کے عہد 1488 میں پیدا ہوا۔ سبسرام میں لڑکپن بسر کیا، سیانا ہوا تو باپ کی جاگیر کا بہترین انتظام کیا، لیکن سوتیلی ماں کی سختیوں سے گھبرا کر گھر چھوڑ کر آگرہ چلاگیا۔ اس کا اصلی نام فرید خان تھا۔
ہمایوں بادشاہ ہوا تو شیر خاں نے اس کی الجھنوں سے فائدہ اٹھا کر بنگال اور بہار پر قبضہ کرلیا۔ چوسہ اور قنوج کے قریب لڑائیاں ہوئیں، ہمایوں مقابلے کی تاب نہ لاسکا اور پنجاب اور سندھ ہوتا ہوا ایران چلاگیا اور شیر خاں، شیر شاہ کے لقب سے ہندوستان کا بادشاہ بنا۔ یہ 1540 کا واقعہ ہے۔
یوں تو شیر شاہ کی یہی خوب حیرت انگیز ہے کہ اس نے معمولی حیثیت سے اٹھ کر صرف اپنی قابلیت اور بہادری سے ہندوستان کی بادشاہی حاصل کرلی۔ لیکن اس کی بڑائی کا راز یہ ہے کہ بادشاہ بننے کے بعد اس نے ملک کا انتظام نہایت اچھا کیا۔ رعایا خوشحال ہوگئی، تجارت ترقی کرنے لگی۔ راستے پرامن ہوگئے۔
شیر شاہ نے صرف پانچ سال حکومت کی، لیکن اپنی خوبیوں کی وجہ سے تاریخ میں نام چھوڑ گیا۔