سچے اہل ایمان
سچّے اہل ایمان تو وہ لوگ ہیں
جن کے دل اللہ کا ذکر سُن کر لرز جاتے ہیں
اور جب اللہ کی آیات ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے
اور وہ اپنے رب پر اعتماد رکھتے ہیں
جو نماز قائم کرتے ہیں
اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے (ہماری راہ میں) خرچ کرتے ہیں
ایسے ہی لوگ حقیقی مومن ہیں
ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں
قصوروں سے درگزر ہے اور بہترین رزق ہے
(سورۃ الانفال:۸،آیت:۲،۳،۴)
Facebook Comments