سعادت مند
کسی نے ایک بار مجاز ؔ سے پوچھا:’’ کیوں صاحب؟ آپ کے والدین آپ کی بے اعتدالیوں پر کچھ اعتراض نہیں کرتے؟‘‘
مجاز:’’ جی نہیں۔‘‘
صاحب: ’’کیوں؟‘‘
مجاز:’’ لوگوں کی اولاد سعادت مند ہوتی ہے، لیکن خوش قسمتی سے میرے والدین سعادت مند ہیں۔‘‘
Facebook Comments