قل ھو اللہ
ایک مرتبہ حضرت اکبر الہ آبادی کے ایک دوست نے اُنھیں ایک ٹوپی دکھائی جس پر قل ھو اللہ کڑھا ہوا تھا، آپ نے دیکھتے ہی فرمایا: ’’بھئی بہت عمدہ، کسی دعوت میں کھانا ملنے میں دیر ہوجائے تو یہ ٹوپی پہن لیا کرو، سب سمجھ جائیں گے کہ انتڑیاں قل ھو اللہ پڑھ رہی ہیں۔‘‘
Facebook Comments