قوم کا قوال
خلافت تحریک کے دوران مولانا محمد علی جوہر علامہ اقبا ل کے پاس آئے اور خفا ہوکر کہنے لگے: ’’ظالم تم نے لوگوں کو گرما گرما کر ان کے زندگیوں میں ہیجان برپا کردیا ہے اور خود حال یہ ہے کہ کسی کام میں حصہ نہیں لیتے۔‘‘
اس پر اقبال نے جواب دیا: ’’آپ بے سمجھ ہیں، آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ میں تو قوم کا قوال ہوں، اگر قوال خود وجد میں آکر جھومنے لگے تو قوالی ہی ختم ہوجائے گی۔‘‘
Facebook Comments