فلسطین
دنیا کے قدیم ترین ممالک میں سے ایک فلسطین بھی ہے جو کہ لبنان اور مصر کےدرمیانے علاقے پر محیط ہے۔ اسی علاقے پر آج ریاست اسرائیل موجود ہے۔ انیس سو اڑتالیس سے پہلے یہی سارا علاقہ فلسطین تھا۔ ۲۵۰۰ قبل مسیح میں یہاں عربوں کے ایک قبیلے ’’سام‘‘ کے لوگ آباد ہوئے تھے اور آج یہ علاقہ اسی قبیلے کی نسلوں سے آباد ہے۔ فلسطین میں ابراہیم علیہ السلام، اسحٰق علیہ السلام، یعقوب علیہ السلام، داؤد علیہ السلام، سلیمان علیہ السلام، یحیٰ علیہ السلام، عیسیٰ علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام جیسے جلیل القدر انبیاٗ یا تو پیدا ہوئے یا آباد ہوئے۔ یہی وجہ ہےکہ فلسطین کو انبیاٗ کی سرزمین کہا جاتا ہے۔
Facebook Comments