skip to Main Content

پاکستان

اسلام کے نام پر حاصل کی گئی مدینہ کے بعد دنیا کی دوسری ریاست پاکستان اس لئے بھی منفرد ہے کہ یہ ایشیا کے دفاعی نقطۂ نظر سے اہم حصے پر مشتمل ہے۔ اس کی سرحدیں ہندوستان، چین، ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں۔ اس خطے پر ترک، منگول، افغان، انگریز، ہندو، یونانی اور عرب حکمران رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اس خطے میں مختلف تہذیبیں پروان چڑھتی رہی ہیں۔ انیس سو سینتالیس میں جب ایک طویل جدوجہد کے بعد یہ ریاست وجود میں آئی اس وقت یہاں انگریز حکم ران تھے۔ پاکستان کا جغرافیہ ہر قسم کے خطے پر مشتمل ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر قسم کا موسم پایا جاتا ہے۔ پاکستان فوجی لحاظ سے بھی ایک اہم ملک ہے اور دنیا کی ساتویں بڑٰی فوج بھی پاکستان کے پاس ہے۔ پاکستان پانچ صوبوں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، پلوچستان اور گلگت بلتستان اور وفاقی علاقہ جات یعنی آزاد کشمیر، قبائلی علاقوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر مشتمل  ریاست ہے۔پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض جبکہ قومی زبان اردو ہے ، پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top