skip to Main Content

نادان بکری

ڈاکٹر جمیل جالبی
۔۔۔۔۔۔۔

اتفاق سے ایک لومڑی ایک کنویں میں گر پڑی۔ اس نے بہت ہاتھ پیر مارے اور باہر نکلنے کی ہر طرح کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔ ابھی وہ کوشش کر ہی رہی تھی کہ اتنے میں ایک بکری پانی پینے کے لیے وہاں آ نکلی۔
بکری نے لومڑی سے پوچھا،”اے بہن! یہ بتاؤ کہ پانی کیسا ہے؟“
لومڑی نے جواب دیا،”پانی بہت ہی اچھا ہے۔۔۔۔۔ ایسا میٹھا اور ٹھنڈا پانی میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں پیا۔ میں نے خود اتنا پی لیا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں بیمار نہ پڑ جاؤں۔“
یہ سن کر پیاسی بکری نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، جھٹ سے کنویں میں کود گئی۔
موقع غنیمت جان کر لومڑی پھرتی سے، بکری کے سینگوں کا سہارا لے کر کنویں سے باہر آگئی اور بکری۔۔۔۔
بکری وہیں رہ گئی۔۔۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top