مالٹا
رمضان مغل
۔۔۔۔۔۔۔۔
جزیروں کے ملک کی سیر
۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستو! آج ہم یورپ کے ایک خوبصورت ملک مالٹا کے بارے میں جانیں گے۔ پانچ ہزار سال قدیم زندگی کے آثار رکھنے والے اس ملک کا کل رقبہ تین سو سولہ 316 کلو مربع کلومیٹر ہے۔ سیاحوں کے لئے پرکشش مقام رکھنے والا یہ ملک بحیرہ روم میں اٹلی اور لیبیا کے درمیان تین خوبصورت جزیروں پر مشتمل ہے۔ مالٹا کا شمار دنیا کے دس گنجان آباد ملکوں میں ہوتاہے اس ملک کی کل آبادی 2017کے اندازے کے مطابق چالیس لاکھ کے قریب ہے۔ مالٹا کے دارالحکومت کا نام والیٹا ہے۔ اس چھوٹے سے ملک پر بے شمار حکومتوں نے مختلف طرزِ حکومت راٸج کیے اگر ہم مالٹا کی تاریخ پرنظر ڈالیں تو پانچویں صدی عیسوی سے آٹھویں صدی عیسوی تک بازنطینی سلطنت نے حکمرانی کی لیکن بعد ازاں یہ عرب مسلمانوں کے قبضے میں چلا گیا مسلمانوں کی حکومت کے دوران اسلام نے اس خطے پر غلبہ حاصل کیا یہ غلبہ اس وقت ختم ہوا جب مسلمانوں نے دسویں صدی عیسوی کے اختتام پر اس علاقے کو آزاد قرار دیتے ہوٸے واپس عرب کی راہ لی اور تقریباً آنے والی دو صدیوں کے دوران مسلمانوں کا وجود اس خطے سے ختم ہو گیا۔ 1798 میں نپولین کی سربراہی میں فرانسیسیوں نے اس پر قبضہ کر لیا لیکن 1813 میں برطانیہ نے اسے اپنی ایک چھاٶنی بنا لیااور اپنے قیدیوں کو سزاٸیں دینے کے لیے اسے جیل کا درجہ دے دیا۔آخر کار 21 ستمبر1964 کو مالٹا کو مکمل آزادی حاصل ہوٸی اور 13 دسمبر 1974 کو ہونے والے عام انتخابات میں یہ ملک وجود میں آیا اور رپبلکن آف مالٹا کے نام سے جانا جانے لگا۔ آزادی کے بعد سے مالٹا میں پارلیمانی جمہوریت راٸج ہے۔آزادی سے پہلے اس ملک کا مکمل دارومدار کاٹن اور تمباکو کی فروخت پر تھا لیکن اب اس ملک میں چونے کے پتھر اور دیگر دھاتیں ملک کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہیں اور اس ملک کےخوبصورت مقامات کی وجہ سے یہاں فلم انڈسٹری سے بھی بڑی آمدنی کمائی جاتی ہے۔ مالٹا یونانی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی شہد کے ہیں۔ مالٹا میں کوئی دریا اور جنگل نہیں ہے۔ مالٹا میں صرف ایک یونیورسٹی قاٸم ہے جسے “یونیورسٹی آف مالٹا”کہا جاتا ہے۔ مالٹا میں صرف ایک ہی مسجد قاٸم ہے جس کا نام “مریم بطول مسجد” ہے۔ مالٹا میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 3000 کے قریب ہے مالٹا کا مقامی وقت پاکستان سے تین گھنٹے پیچھے ہے۔ ملک میں 90 فیصد کیتھولک مسیحی آباد ہیں جبکہ مسلمانوں کی آبادی 2 فیصد ہے۔فٹبال مالٹا کا قومی کھیل ہے مالٹا کی کر نسی کو یورو کہتے ہیں اور ایک مالٹاٸی یورو کی مالیت پاکستانی 176 روپے کے برابر ہے۔ دوستوں یہ تھے ملک مالٹا کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق۔ اگلی بار کسی دوسرے ملک کے بارے میں جانیں گے۔
Facebook Comments