skip to Main Content

لڑائی

ایک آدمی ہوٹل میں داخل ہوا اور ویٹر کو پکارتے ہوئے تیزی سے بولا:
’’اس سے پہلے کہ جھگڑا شروع ہو مجھے جوس کا ایک گلاس پلادو‘‘۔
ویٹر جلدی سے اس کے لئے جوس لے آیا۔
آدمی نے اسے حلق میں اُنڈیلتے ہوئے کہا
’’جلدی کرو جھگڑا ہونے والا ہے ایک جوس اور لاؤ‘‘۔
اسی طرح جھگڑے کا ذکر کرکرکے وہ چھ گلاس پی گیا۔
ساتویں گلاس پر ویٹر نے پوچھا ’’اب تک آپ اتنے گلاس جوس پی چکے ہیں محترم اس کی قیمت کون ادا کرے گا‘‘۔
’’آہ‘‘۔ آدمی نے دونوں ہاتھوں سے سر پکڑ لیا۔
’’آخر وہی ہوا نہ جس کا مجھے ڈر تھا۔ جھگڑے کی ابتدا ہوہی گئی‘‘۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top