جوناتھن سوئفٹ (Jonathan Swift)
جو ناتھن سوئفٹ 30نومبر 1667ء کو آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں پیدا ہوئے۔ان کے والد ایک معمولی سے دیہاتی تھے جو ان کے پیدا ہونے سے تھوڑا ہی عرصہ پہلے انتقال کر گئے۔ جوناتھن کی پرورش اس کے ایک امیرچچا گوڈون نے کی۔
جوناتھن نے 1686ء میں گریجویشن کی۔ دو سال بعد آئر لینڈ میں خانہ جنگی شروع ہوئی تو جوناتھن انگلینڈ چلے گیے اور وہاں ایک ریٹائرڈ سفارت کار اور مصنف کے ادبی نائب کے طور پر کام کیا۔ 1692ء میں انہوں نے چرچ آف انگلینڈ کا انتظام سنبھال لیا اور ایک گائوں میں پادری مقرر ہوئے۔
جو نا تھن سوئفٹ کا شمار انگریزی کے مشہور طنز نگاروں میں ہوتا ہے۔وہ ایک شاعر، ناول نگار، فلسفی، سماجی کارکن،مضمون نگار،اور پادری تھے۔ ان کی تحریروں میں آئرش عوام کے دکھ درد کا بیان نہایت خوبی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انتقال سے پہلے سوئفٹ ایک شدید دماغی مرض کا شکار ہو گئے تھے۔ ان کی کتابوں میں’’گلیورز ٹریولز‘‘ نے زیادہ شہرت حاصل کی۔
19 اکتوبر1745ء میں جوناتھن سوئفٹ کا انتقال ہوا۔