skip to Main Content

جنتی شخص

جنتی شخص
راوی: حضرت ابوہریرہ ؓ
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک اعرابی حاضر ہوا۔
اور اس نے عرض کیا:
یا رسول اللہ ﷺ! مجھے ایسا عمل بتائیے جس کو انجام دینے سےمیں جنت میں داخل ہو جاؤں۔
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
اللہ کی عبادت اس طرح کرو کہ عبادت میں اللہ کے ساتھ کسی غیر اللہ کو اللہ کا شریک نہ بناؤ۔
فرض نمازیں اور مقررہ زکاۃ ادا کرو اور رمضان کے روزے رکھو۔
اس اعرابی نے کہا:
اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے۔
میں ان احکام پر بلا کم و کاست پورا پورا عمل کروں گا،
یہ کہہ کر جب وہ شخص واپس جانے کے لئے مُڑاتو آپ ﷺ نے فرمایا:
جسے یہ بات مرغوب ہو کہ کسی جنتی کو دیکھے، وہ اس شخص کو دیکھ لے۔

(بخاری۔مسلم)

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top