جیمز ہلٹن(James Hilton)
جیمز ہلٹن (9ستمبر1900۔20دسمبر 1954) ایک انگریزی ناول نگار اور فلم نگار تھے۔انہیں اپنے یادگار ناولوں:گڈ بائے مسٹر چپس،لوسٹ ہوریزن، اوررینڈم ہارویسٹ، کی وجہ سے شہرت ملی۔اس کے علاوہ کچھ فلمیں لکھنے کے بعد انہیں اکیڈمی ایوارڈ بھی دیا گیا۔
ہلٹن ،لی۔لنکا شائر میں پیدا ہوئے۔1914تک مونو اسکول، پھر دی لیز اسکول اور اس کے بعد کیمبرج اور کرائسٹ کالج میں تعلیم پائی، جہاں انہوں نے پہلا ناول لکھ کر انگریزی ادب میں اعزازی ڈگری حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے مانچسٹر گارڈین میں صحافت شروع کی۔
ہلٹن کا پہلا ناول ،کیتھرین ہیر سیلف 1920میں اس وقت شائع ہوا جب وہ ابھی گریجویشن کر رہے تھے۔اگلے گیارہ سال انہوں نے مشکلات میں گزارے جب تک کہ 1931میں ان کا ناول’ اینڈ نائو گڈبائے‘‘ نہیں شائع ہوا۔اس کے بعد ان کی کئی کتابیں بین الاقومی طور پر بہترین فروخت ہونے والی کتابیں رہیںاور فلمی دنیا بھی انہیں راس آگئی۔خاص طور پر ’دی لوسٹ ہوریزن(1933)،گڈ بائے مسٹر چپس(1934)، اوررینڈم ہارویسٹ(1941) قابل ذکر ہیں۔اگرچہ وہ بعد میں بھی لکھتے رہے مگر ان کے بعد والے کام کو مذکورہ کام کے برابر تسلیم نہیں کیا گیا۔
کثرت سے تمباکو نوشی کرنے والے ہلٹن کو1954میںاپنے انگلینڈ کے الوداعی دورے کے دوران صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔دسمبر میں وہ اپنے کیلیفورنیا کے گھر میں جگر کے کینسر کے عارضے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔وہ ایک بہترین کوہ پیما تھے اور موسیقی کے ساتھ سفر کے بھی شوقین تھے۔