جیک لندن (Jack London)
جیک لندن 12جنوری 1876ء کو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئے۔ سترہ سال کی عمر میں وہ جہاز کے عملے میں شامل ہو کر جاپان چلے گئے اور چوری چھپے سمندر سے موتی نکالتے رہے۔1914ء میں وہ ایک جنگی صحافی کے طور پر میکسیکو چلے گئے۔اس سے پہلے 1900ء میں ان کی کہانیاں چھپنا شروع پر چکی تھیں۔ ان کی ابتدائی کہانیوں میں Son of the Wolf،Tales of the Far North اور Call of the Wildکافی مشہور ہوئیں۔پھر ایک وقت آیا کہ وہ امریکہ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے مصنف بن گئے اور کتوں پر جتنا شاندارانہوں نے لکھا، شاید ہی کوئی لکھ پایا ہو۔جیک لندن نے ایک کشتی پر پورے کرہ ارض کا سفر بھی کیا اوربعد میں اس سفرکی روداد لکھی جو انتہائی دلچسپ ہے۔جیک لندن کا انتقال 22نومبر 1916ء کو کیلیفورنیا میں ہوا۔
Facebook Comments