استفسار
ایک صاحب نے ایک چاٹ والے سے پچاس روپے کی چاٹ بنانے کو کہا اور اسے سو کا نوٹ پکڑا کر مزے سے چاٹ کھانے لگے۔ جب چاٹ کھا کر فارغ ہوئے توچاٹ والے سے بقیہ پچاس روپے مانگے۔ چاٹ والے نے کہا: ’’میاں کون سے پچاس روپے؟‘‘
وہ صاحب غصے سے بولے: ’’او بھئی پچاس روپے کی چاٹ لی ہے اور سو کا نوٹ دیا ہے، تو پچاس روپے واپس کرو گے ناں۔‘‘
چاٹ والے سے کہا: ’’لیکن میں نے تو سو روپے کی چاٹ بنا دی، کیا کروں کم سنائی دیتا ہے ناں۔‘‘
وہ صاحب بولے : ’’ کم سنائی دیتا ہے یا زیادہ ۔۔۔کم سنائی دیتا تو تم پچیس رو پے کی چاٹ بناتے۔‘‘
Facebook Comments