اسلام آباد
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا شمار ملک کےخوبصورت شہروں میں ہوتا ہے۔ اسلام آباد سے پہلے کراچی ملک کا دارالحکومت تھا مگر بڑھتی ہوئی آبادی اور کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے عارضی طور پر دارالحکموت راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔اور ساتھ ہی اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔۱۹۶۴ میں مستقل طور پر دارالحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔یہ شہر اپنی صفائی، سرسبزی و شادابی میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں کی سیر گاہوں میں شکر پڑیاں اور دامن کوہ سر فرست ہیں جبکہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد شاہ فیصل بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں شرح تعلیم پاکستان کے باقی تمام شہروں سے زیادہ ہے۔ یہاں پاکستان کا تیسرا بڑا ائیر پورٹ واقع ہے۔ ۲۰۰۵کے زلزلے میں اس شہر کواگرچہ کچھ نقصان ہوا مگر منصوبہ بندی کے تحت بنائے جانے کیوجہ سے بڑے نقصان سے محفوظ رہا۔