اس کو تو کھانا ہے سنت
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
لوکی ہے اللہ کی نعمت
اس کو تو کھانا ہے سنت
صحت کو مضبوط بنائے
بیماری نزدیک نہ آئے
رب نے اس میں رکھے وٹامن
ہوتے ہیں صحت کے ضامن
پائے جگر اس سے ہے طاقت
جلد کی یہ کرتی ہے حفاظت
یہ سرطاں کو دُور بھگائے
موٹاپا اس سے گھبرائے
دل کو توانا رکھے ہر دَم
بلڈ پریشر تیز نہ مدھم
ہاضمہ بھی اچھا ہو جائے
نیند ہمیشہ گہری آئے
درد اور سُوجن کو یہ مٹائے
تیز حافظہ بھی ہو جائے
لوکی کی تاثیر ہے ٹھنڈی
دُور یہ کرتی ہے بے چینی
بھجیا بھی بنتی ہے اس کی
چاہو بناؤ گوشت اور لوکی
لوکی کی تم کھیر بنالو
جی چاہے تو حلوہ کھالو
Facebook Comments

