اشتیاق احمد
اشتیاق احمد 1944ء میں ہندوستان کے شہر پانی پت میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آیا اور پنجاب کے شہر جھنگ میں آباد ہو گیا۔انہوں نے سڑک کنارے لگی بتیوں کی روشنی سے استفادہ کرکے پڑھا اورایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔آپ کی پہلی کہانی ’’بڑا قد‘‘ کے عنوان سے 1960ء میں شائع ہوئی، جبکہ آپ کا پہلا ناول جس سے شہرت حاصل ہوئی’’پیکٹ کا راز‘‘ تھا۔ ویسے تو آپ نے متعدد کہانیاں، اسلامی تحریریں اور خود نوشت بھی لکھی مگر آپ کو شہرت جاسوسی ناول نگار کی حیثیت سے ملی۔
اشتیاق احمد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے آٹھ سو سے زیادہ جاسوسی ناول لکھے۔وہ اپنی وفات تک ’’بچوں کا اسلام‘‘ کے مدیر رہے۔
Facebook Comments