skip to Main Content

ادریس میاں

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
پیارے پیارے ہیں ادریس
سب کو لگتے ہیں یہ نفیس
اتنے چھوٹے سے ہیں یہ
ہوگی عمر مہینے تیس
ہر اک سے پکی یاری
ہر اک بن جاتا ہے جَلیس
خدمت کو ہر اک حاضر
ہر اک ان کا ہوا اَنِیس
باتیں ان کی مشکل ہیں
ملے نہ ان میں کوئی سلیس
ٹھاٹ سے رہتے ہیں یہ تو
جیسے کوئی رہے رئیس
عمدہ کپڑے اجلے سے
ہوں گے شاید اکتالیس
رُوٹھیں گر تو لے لیں یہ
مَن جانے کی تگڑی فیس
جوڑیں کُشَن بنا لیں گھر
جس میں چیزیں رکھیں بیس
سارے کھلونے توڑیں یہ
ان کے بن جاتے ہیں پِیس
سب کو ان سے پیار بہت
پائیں سب کی خوب اَسیس
مشکل الفاظ کے معنی:
جلیس: ساتھی
اَنیس: دوست
سلیس: آسان
ٹھاٹ: شان، ناز و انداز، طریقے،
اِکتالیس: 41
پِیس: ٹکڑا (Piece)
اَسیس: دعا
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top