دانتے
دانتے 1265 میں پیدا ہوا۔ اس کا خاندان فلارنس میں درمیانے درجے کا دولت مند خاندان تھا۔ اس نے فلارنس کے علاوہ بولونیا اور پیڈووا کی یونیورسٹیوں میں بھی تعلیم پائی۔ بوکاشیو نے لکھا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں اخلاقی اور طبیعی فلسفے کا نہایت ذہین طالب علم تھا۔
ادبیات عالیہ میں دانتے کی طویل نظم ڈیوائن کامیڈی کا رتبہ بہت اونچا ہے۔ علمیت، تخیل، طنز، سیاسی دانشمندی اور مذہبی جذبے کے اعتبار سے یہ کتاب بے نظیر ہے۔ نقادوں کی رائے ہے کہ یہ کتاب کسی اور زمانے میں اور کسی اور شاعر کے قلم سے ممکن ہی نہ تھی۔ اس نے یہ کتاب ایک ایسی بحر میں لکھی ہے جس کا موجد وہ خود ہی تھا اور ماہرین کہتے ہیں کہ کوئی دوسرا شاعر اس بحر میں بھی دانتے کا مقابلہ نہیں کرسکا۔
Facebook Comments